سنا ہے
حال ترے کشتگاں بچاروں کا
ہوا نہ
گور گڑھا ان ستم کے ماروں کا
ہزار
رنگ کھلے گل چمن کے ہیں شاہد
کہ
روزگار کے سر خون ہے ہزاروں کا
ملا ہے
خاک میں کس کس طرح کا عالم یاں
نکل کے
شہر سے ٹک سیر کر مزاروں کا
عرق
فشانی سے اس زلف کی ہراساں ہوں
بھلا
نہیں ہے بہت ٹوٹنا بھی تاروں کا
علاج
کرتے ہیں سودائے عشق کا میرے
خلل
پذیر ہوا ہے دماغ یاروں کا
تری ہی
زلف کو محشر میں ہم دکھا دیں گے
جو کوئی
مانگے گا نامہ سیاہکاروں کا
خراش
سینۂ عاشق بھی دل کو لگ جائے
عجب طرح
کا ہے فرقہ یہ دل فگاروں کا
نگاہ
مست کے مارے تری خراب ہیں شوخ
نہ ٹھور
ہے نہ ٹھکانا ہے ہوشیاروں کا
کریں
ہیں دعوی خوش چشمی آہوان دشت
ٹک ایک
دیکھنے چل ملک ان گنواروں کا
تڑپ کے
مرنے سے دل کے کہ مغفرت ہو اسے
جہاں
میں کچھ تو رہا نام بے قراروں کا
تڑپ کے
خرمن گل پر کبھی گر ائے بجلی
جلانا
کیا ہے مرے آشیاں کے خاروں کا
تمھیں
تو زہد و ورع پر بہت ہے اپنے غرور
خدا ہے
شیخ جی ہم بھی گناہگاروں کا
اٹھے ہے
گرد کی جا نالہ گور سے اس کی
غبار
میرؔ بھی عاشق ہے نے سواروں کا
No comments:
Post a Comment