الحاد اور
حب الوطنی
کیا ایک ملحد "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کا وفادار ہوسکتا ہے؟
یہ قطعی ناممکن ہے کہ پاکستان کے سولہ کروڑ عوام راتوں رات "لبرل یا دہریے" بن جائیں اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ وہ چند اینکرز یا فیس بک کے چند پیجز یا کچھ زرخرید کالم نویسوں یا چند سیاستدانوں کے بل بوتے پر پورے ملک میں اسلام دشمنی کا بیج بو سکتا ہے تو یہ ایک دیوانے کے خواب سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔
وجہ یہ ہے کہ پاکستانی عوام میں مذہب اتنی شدت سے راسخ ہے کہ بعض اوقات خود مذہبی علما بھی اپنے عوام کی شدت اور مذہبی حالت دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں۔
عوام کے ذہنوں میں جو کچھ غلط صحیح اسلام موجود ہے وہ اسے دانتوں سے پکڑے ہوئے ہیں، چاہے وہ نقلی پیروں کے ہاتھوں عقیدت سے لٹتے رہیں یا آتش فشاں خطیبوں کے جملوں سے اپنے ذہنوں میں تعصب کی چنگاریاں بھر کرفریق مخالف سے نفرت پر مجبور ہوتے رہیں، وہ یہ سب گوارا کرلیتے ہیں لیکن اپنے ذہنوں میں موجود اسلام پر کوئی کمپرومائز کرنے پر تیار نہیں ہوتے۔(اگر کوئی "ملحد مجاہد" ان ساری چیزوں کو جہالت سمجھ کراسے الحاد کی روشنی سے زائل کرنے کا سوچتا ہے اور جدید ترین طریقے بھی بروئے کار لاتا ہے تو اسے کم ازکم دوتین سو سال لگاتار محنت کرنی پڑے گی تب جاکر سولہ کروڑ عوام جو شاید دوتین سو سال بعد اربوں کی تعداد میں ہوں اپنے عقیدے بدلنے کے بارے میں تیار ہوں)
سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب وہ معمولی معمولی عقیدوں کو ترک نہیں کرتے تو وہ سب سے بنیادی عقیدہ جس پر تمام عقیدوں کی اساس ہے کیسےترک کر سکتے ہیں کہ "اللہ کوئی نہیں"
پاکستان کی بنیادوں میں اسلام ہے۔
اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ اقوام عالم کی نظر میں پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور پاکستانی عوام کو اس پر فخر ہے۔ لبرل ہزار بار شور مچاتے رہیں کہ نظریہ پاکستان غلط تھا، دوقومی نظریہ غلط تھا یا قائد اعظم خود لبرل تھے، بہرحال پاکستان سے وفاداری کی پہلی سیڑھی ہی اسلام ہے۔کیونکہ اسلام بذات خود حب الوطنی کا سبق دیتا ہے۔
ایک ملحد جب فیس بک سے لاگ آؤٹ ہو کرگھر سے باہر نکلتا ہے تو اسے قدم قدم پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام نظر آتے ہیں۔جن میں سے ایک کثیر تعداد نے داڑھیاں رکھی ہوتی ہیں، عورتوں نے نقاب یا برقعے پہنے ہوتے ہیں۔ مسجدوں سے اذانوں کی آوازیں آتی ہیں ، یہ سب دیکھ کر غصے کے مارے اس کے ماتھے پر تیوریاں چڑھ جاتی ہیں اور وہ ہزاردانہ تسبیح نکال کردل ہی دل میں "جہالت جہالت" کاورد شروع کردیتا ہے("جاہل "اور" جہالت" ملحدین کے مرغوب ترین الفاظ ہیں) اسلامی تہواروں کے موقع پر ملحداپنے آپ کو کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں،رمضان مبارک میں چوبیس گھنٹے ان کا حلق خشک اور منہ سے جھاگ نکلتی رہتی ہے، مسلمان اتنی بھوک پیاس محسوس نہیں کرتے جتنی ملحد گرمی اور جلن محسوس کرتے ہیں۔
ان سارے عوامل کے پیش نظر ملحدین چاہتے ہیں کہ پاکستان سے اسلام کو دیس نکالا دیا جائے، یہاں بھی کمال اتاترک ٹائپ کا انقلاب لایا جائےلیکن اپنی مسلسل کوشش اور ہر محاذ پر منہ کی کھانے کے بعد وہ براہ راست پاکستان دشمنی پر اتر آتے ہیں۔اور اس دشمنی کا اظہار وہ مختلف طریقوں سے کرتے ہیں
"انڈیا سے الگ ہونے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ آج کم ازکم ہم سیکولر تو ہوتے"
"اسرائیل کو نہ مان کر پاکستان عالمی برادری میں بدنام ہوچکا ہے"
"کھانے کو کچھ نہیں اور پاکستان بم پہ بم بناتا جارہا ہے"
"پاک فوج ہماری معیشت کھا گئی "
ملحدین چاہتے ہیں یہاں سیکولر انقلاب آئے،اور اس کا جو طریقہ انہوں نے اپنایا ہوا ہے وہ واقعی قابل تشویش ہے۔اگر ملک میں بدامنی ، دنگا فساد ہوگا تو انقلاب کی راہ ہموار ہوگی، اگر عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا ہوگی تو انقلاب کی راہ ہموار ہوگی، یقین کیجیے پاکستان میں بم دھماکے ہوں، خودکش بمبار خود کو اڑائیں تو سب سے زیادہ خوش ہونے والی قوم ملحدین کی ہوتی ہے، یہ ایک تیر سے دوشکار کرتے ہیں۔
فوج اور سیکورٹی اداروں کے خلاف بھرپور پروپیگنڈہ کرنے کا موقع ہاتھ آجاتا ہے، عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے درد بھری پوسٹوں کی بھرمار کرکے سارا ملبہ مولویوں اور اسلام پر ڈالنے کا گولڈن چانس مل جاتا ہےاور پاکستان تو کمزور ہوتا ہی ہے، اس کی خوشی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
کیا ہم ملحدین کو محب وطن پاکستانی کہہ سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ یہ ٹولہ پاکستان اور اسلام کا بدترین دشمن ہے۔جو کھاتے پاکستان کا ہیں، سہولیات پاکستان کی استعمال کرتے ہیں اور پاکستانی اداروں میں ملازمتیں بھی کرتے ہیں لیکن جس پلیٹ سے کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔
ڈارون کے نظریے کے مطابق جو نسلیں غیر موافق حالات کا سامنا کریں وہ ختم ہوجاتی ہیں، پاکستان کا ماحول اور حالات الحاد کے لیے قطعی غیر موافق ہیں، اس لیے ملحدین کو چاہیئے کہ یا تو وہ موافق ماحول میں خود کو ڈھال کر پاکستان دشمنی ترک کردیں یا پھر اپنا بوریا بستر لپیٹ کر یہاں سے کوچ کرجائیں اور ایسے ملک میں رہیں جہاں کے حالات ان کے موافق ہوں۔
تحریر : ثوبان تابش
What could a faithful atheist "Islamic Republic of Pakistan."
It absolutely impossible that six million people overnight Pakistan "be liberal or atheist" If the idea is that the anchors or a few pages or a mercenary column writers or a few politicians on the whole country to plant Facebook Islam is sowing the seeds of hatred which is not more than a pipe dream.
The reason is that religion is so strongly ingrained in people that may have been disturbed to see people in their own intensity and religious clerics.
In the minds of people who know true Islam is and she's holding her teeth, but they're forced to stay ltty to pay the hands of fake feet or volcano hate krfryq against the sparks of prejudice in their minds sentences preachers stay, they would afford it but are not willing to make any compromise on Islam in their minds. (If the "infidels Mujahid" thinks to remove all those things ignorance of the difference between atheism light and sophisticated way
I think that if they do not abandon trivial beliefs can kysytrk is the foundation of all faiths the core belief that "none."
Islam in Pakistan basis.
In fact it is impossible to deny the nations of Pakistan is proud to have an ideological state and nation. The sidelines of the noise that liberal ideology was wrong Pakistan, two nations theory is incorrect, or the Liberal prime minister himself, however, the lesson of the first steps of Islam, because Islam itself patriotism and loyalty to Pakistan.
A large number of the log out of Facebook when an atheist comes out to the people of the Islamic Republic of Pakistan on coming home victorious step hyn.jn have had beards, women wearing the niqab or burqa. Mosques to hear the adhaans, it is frowned on her forehead were angry to see and starts "Ignorance Ignorance" kaurd in krdl heart out praise hzardanh ( "ignorant" and "ignorance" of the Skeptics desirable that the words are) running meat cut you mlhdapny on the occasion of the Islamic holiday, Ramadan the clock is out of foam from his throat, dry mouth, Muslims feel as atheists heat and irritation do not feel much hunger are.
They want Skeptics view of the many factors that will phase out Islam from Pakistan, here brought the revolution of Kemal Ataturk type jayylykn the food away with his constant effort and every front they are straight back on Pakistan rivalry. and they express it in different ways rivalry
"India was the need to be different? The least we could do secular"
"Israel can not accept Pakistan has been discredited in the international community."
"Food is not what makes Pakistan the bomb on the bomb."
"The army has eaten our economy."
Skeptics want the secular revolution, and that revolution would pave the way he is really a concern. If the unrest, riot in the country has adopted, would be if the gap between the people and the revolution would pave the way, I believe that if the mock suicide bomber, bombing in Pakistan that the people being happy Skeptics, it duskar a swim.
Army comes the opportunity to actively campaign against the security forces, bombarding pain posts to win the sympathy of the people and all the debris found mullahs and golden chance to Islam, and Pakistan is very weak, her joy there is more.
Can we say patriotic Pakistani Skeptics? no way. This group accounts are the worst enemies of Pakistan and Islam deputing Pakistan, use of facilities in Pakistan and Pakistani institutions but also jobs that eat into the plate hole.
Facing according to Darwin's theory of evolution unfavorable conditions they are deleted, the final unfavorable for Pakistan's environment atheism, for Skeptics should either the environment in the shield by Pakistan against Turkey krjayyn turn or coach from the baggage wrapped and according to the conditions of their stay in the country.
Tabish tabish
No comments:
Post a Comment