نظیر اکبر آبادی
نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد
تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔ (1735-1740)ء]] میں دلی میں پیدا ہوئے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ
آگرہ منتقل ہوگۓ اور محلّہ تاجج گنج میں مقیم ہوۓ۔ ایک مکتب سے عربی اور فارسی کی
تعلیم حاصل کی۔ طبیعت میں موزونیت فطرت سے ملی تھی اس لیے شاعری شروع کی۔ نظیر ایک
سادہ اور صوفی منش آدمی تھے، ان کی ساری عمر معلمی میں بسر ہوئی۔ وہ قناعت پسند
تھے، بھرت پور کے حکمرانوں نے دعوت نامے بھیجے پر انہوں نے قبول نہ کیے۔ وہ کسی
دربار سے وابستہ نہیں ہوۓ، آخری عمر میں فالج کی حالت میں مبتلا ہوۓ اور 1830ء
میں انتقال کرگئے۔
No comments:
Post a Comment