داڑھی سفید شیخ کی تو مت نظر میں کر
بگلا شکار ہووے تو لگتے ہیں ہاتھ پر
اے ابر خشک مغز سمندر کا منھ نہ دیکھ
سیراب تیرے ہونے کو کافی ہے چشم تر
آخر عدم سے کچھ بھی نہ اکھڑا مرا میاں
مجھ کو تھا دست غیب پکڑ لی تری کمر
ہجراں کی شب سے مجھ کو گلہ نئیں کہ ان
نے بھی
دیکھی نہیں ہے خواب میں آنکھوں کبھی سحر
سوتا تھا بے خبر تو نشے میں جو رات کو
سو بار میرؔ نے تری اٹھ اٹھ کے لی خبر
No comments:
Post a Comment