کر رحم ٹک کب تک ستم مجھ پر جفا کار اس
قدر
یک سینہ خنجر سینکڑوں یک جان و آزار اس
قدر
بھاگے مری صورت سے وہ عاشق میں اس کی
شکل پر
میں اس کا خواہاں یاں تلک وہ مجھ سے بیزار
اس قدر
منزل پہنچنا یک طرف نے صبر ہے نے ہے
سکوں
یکسر قدم میں آبلے پھر راہ پر خار اس
قدر
ہے جائے ہر دل میں تری آ درگذر کر بے
وفا
کر رحم ٹک اپنے اپر مت ہو دل آزار اس
قدر
جز کشمکش ہووے تو کیا عالم سے ہم کو
فائدہ
یہ بے فضا ہے اک قفس ہم ہیں گرفتار اس
قدر
غیر اور بغل گیری تری عید اور ہم سے
بھاگنا
ہم یار ہوں یوں غم زدے خوش ہوئیں اغیار
اس قدر
طاقت نہیں ہے بات کی کہتا تھا نعرہ ماریے
کیا جانتا تھا میرؔ ہو جاوے گا بیمار اس
قدر
No comments:
Post a Comment