Nebuchadnezzar was very fortunate in the beginning it was
Zachariah was obeying uhzrt Yahya Adam, if by chance she was a very beautiful ujmylh husband with a married woman, when she heard reaches maturity King of Spring Hassan was the duty of crazy looking, gave her mother's, she was very happy, but surrendered to the king pygbrun fear in the heart, and married against the law of God pygbrun, why this work will allow, told the king that you will not be able to seal it, he discovered how hard conclusions calling?
I am prepared to say something, she said that the seal is present you pygbrun head, if you play this seal girl I do not take his name, he said that the prophet is not our enemy, but our goodness whether and pray is a great injustice to kill without guilt blame them, ask something else, which mhrkhu, I passed the portable is not sealed, King said the two ordered the army defeated the Hawaiian natural soldiers pursuant to cut off the head of sins Bring order martyr in Jerusalem go and 'Yahya Musa, fled into the woods at the Zachariah recently, the military was behind Satan soldiers when their guide if he adbaya and surrounded the Prophet Zachariah pray to the tree that give me the time, when he was a tree den, it fell in, they stopped, but left out some textiles army surprised at where missing?
Devil inside the tree that have marked this cloth is a symbol of the present, then Satan incision passed setting the opinions trees, they almost reached the post of head of Zachariah took sob, the divine revealed. If parents will be revealed will get deleted permanently, you should seek shelter from the non? If we pray with us, we could not shelter? Now, taste, taste and quietly head Arah run was cut body to toe two grzyh head and that Zechariah said Islam did not die when the Prophet died from cruelty, wrath unto God, day dark Another the army went to vampires and arrested the inhabitants of the town of Yahya said if he were in the grave when the bleeding had not stopped the grave would not stop bleeding until the trench army type was always full of the blood of us will not stop the killing, thousands of men joined sword, but the blood did not stop a man came to the Prophet Yahya body of Jesus and said you are apostles, or wrong? Thousands have been killed because of a blood, krawgy longer kill entire world? So the blood stopped
Comprehensive Damascus grave of the Prophet Yahya
neither have wronged someone and ask for help from anyone except Allah Almighty grant us the strength to do all things
بخت
نصربادشاہ کا عبرت انگیز واقعہ
بخت نصر بادشاہ ابتداء میں نہایت نیک بخت تھا حضرت زکریا علیہ السلام وحضرت یحی علیہ السلام کی نہایت اطاعت کرتا ، اتفاقا اس نے ایک عورت سے نکاح کیا جس کے ہمراہ ایک نہایت حسینہ وجمیلہ پہلے شوہر سے تھی، جب وہ لڑکی سن بلوغ کو پہنچی تو بادشاہ اس کی بہار حسن دیکھ کر فریضہ و دیوانہ ہوگیا، اس کی ماں کو پیغام دیا، وہ بہت خوش ہوئی مگر دل میں اندیشہ کیا کہ بادشاہ پیغبروں کا مطیع فرمان ہے، اور نکاح اللہ کے پیغبروں کی شریعت کے خلاف ہے ،وہ کیوں اس کام کی اجازت دیں گے، اس لئے بادشاہ سے کہا کہ تم اس کا مہر ادا نہ کر سکو گے ، اس نے دریافت کیاکہ کتنا مہر ہے؟
بخت نصر بادشاہ ابتداء میں نہایت نیک بخت تھا حضرت زکریا علیہ السلام وحضرت یحی علیہ السلام کی نہایت اطاعت کرتا ، اتفاقا اس نے ایک عورت سے نکاح کیا جس کے ہمراہ ایک نہایت حسینہ وجمیلہ پہلے شوہر سے تھی، جب وہ لڑکی سن بلوغ کو پہنچی تو بادشاہ اس کی بہار حسن دیکھ کر فریضہ و دیوانہ ہوگیا، اس کی ماں کو پیغام دیا، وہ بہت خوش ہوئی مگر دل میں اندیشہ کیا کہ بادشاہ پیغبروں کا مطیع فرمان ہے، اور نکاح اللہ کے پیغبروں کی شریعت کے خلاف ہے ،وہ کیوں اس کام کی اجازت دیں گے، اس لئے بادشاہ سے کہا کہ تم اس کا مہر ادا نہ کر سکو گے ، اس نے دریافت کیاکہ کتنا مہر ہے؟
جو
کچھ کہو میں دینے کو تیار ہوں، عورت نے کہا اس کا مہر تمہارے پیغبروں کاسر ہے، اگر تم یہ مہر ادا کر سکو تو لڑکی حاضر ہے ورنہ اس کا نام
مت لو ، بادشاہ نے کہا کہ یہ پیغبر ہمارے دشمن نہیں
بلکہ ہمارے خیر خواہ اور دعاگو ہیں ان کو بے جرم گناہ قتل کرنا ظلم عظیم ہے، اس کے
سوا کچھ اور مانگو، جو مہرکہو، مجھے منظور ہے اس کے سواہ کوئی مہر نہیں ہے ،
بادشاہ نے ہوائے نفسانی سے مغلوب ہوکر فوج کو حکم دیا کہ دونوں بے گناہوں کا سر
کاٹ لاؤ، حکم کے بموجب سپاہیوں نے جاکر اور حضرت یحی علیہ السلام کو بیت المقدس
میں شھید کیا، حضرت زکریا علیہ السلام یہ حال دیکھ کر جنگل کی طرف بھاگ نکلے ، فوج پیچھے
ہوئی اور شیطان نے ان کی رہنمائی کی جب
سپاہیوں نے آدبایا اور گھیر لیا تو حضرت زکریا علیہ السلام نے درخت سے التجا کی کہ
مجھ کو اس وقت پناہ دے ، وہ درخت بھٹ گیا ، یہ اس کے اندر سما گئے ، وہ بند ہوگیا ،لیکن
قدرے کپڑا باہر رہ گیا فوج
متحیر ہوئی کہ کہاں غائب ہوگئے ؟
شیطان نے نشان دیا کہ اس درخت کے اندر ہیں اور یہ کپڑا
ان کے موجود ہونے کی علامت ہے، پھر شیطان نے آرا کی ترتیب بتلائی درخت چیرا گیا ،
جب نوبت آرا کی سر تک پہنچی تو حضرت زکریا علیہ السلام نے سسکی بھری ، حکم الہی نازل ہوا. اگر اف کرو
گے تو پیغمبری سے خارج کردیئے جاؤ گے، تم نے غیر سے کیوں پناہ مانگی؟
اگر ہم سے
التجا کرتے تو کیا ہم
پناہ نہیں دے سکتے تھے ؟
اب اس کا مزا
چکھو اور چپ چاپ سر پر آرہ چلنے دو غرضیہ کہ سر سے پاؤں تک جسم چیرا گیا اور
حضرت زکریا علیہ اسلام نے دم نہ مارا جب دونوں پیغمبر اس بیدردی سے قتل ہوئے، تو
غضب الہی نازل ہوا ، دن تاریک ہوگیا ایک
بادشاہ فوج خونخوار لے کر چڑھا اور اس شہر کے باشندوں کو گرفتار کرلیا حضرت یحی
علیہ السلام کا خون
بند نہ ہوتا تھا جب قبر میں رکھتے تھے تو قبر خون سے لبریز ہوجاتی تھی بادشاہ کے
لشکر نے قسم کھائی کہ جب تک خون بند نہ ہوگا ہم قتل سے باز نہ رہیں گے ، ہزارہا
آدمی تیغ کردیئے ، لیکن خون بند نہ ہوا اس وقت ایک شخص حضرت یحی علیہ السلام کی
لاش پر آیا اور کہا کہ تم پیغمبر ہو، یا ظالم ؟
ایک خون کے بدلے ہزاروں آدمی قتل ہو چکے
، اب سارے جہان کو
قتل کراؤگے؟
اتنا کہنا تھا خون بند ہوگیا
جامع دمشق میں حضرت یحی علیہ السلام کی قبر مبارک ہے
غرض اس بیان سے یہ ہے کہ بجز اللہ کے سوا کسی سے استعانت نہ چاہیے -جب ایک نبی کو بھی اللہ تعالی نے بطور تنبیہ کے آرے سے چروادیا تو ہماری کیا حثیت ہے، چناچہ اس لئے اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ نہ تو کبھی کسی پر کوئی ظلم کریں اور نہ اللہ کے سوا کسی سے مدد مانگیں اللہ تعالی ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
No comments:
Post a Comment