ڈ ۔ کی
کہاوتیں
( ۵) ڈھول کے اندر پول
:
یعنی شان و شوکت کا ڈھنڈورا تو اس قدر ہے لیکن اصلیت کچھ
بھی نہیں جیسے ڈھول اندر سے پولا ہوتا ہے۔ محل استعمال معنی سے ظاہر ہے۔
( ۶) ڈھلمل یقین
:
یعنی ایسا شخص جو گھڑی میں
تولہ اور گھڑی میں ماشہ ہو یعنی جو ایک بات قائم نہ رہ سکے۔
( ۷) ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ
بنا لی ہے :
یعنی سب قطع تعلق کر کے اپنا حلقہ یا گروہ الگ بنا لیا ہے۔
( ۸ ) ڈیڑھ چاول کی کھچڑی
بنائی :
یعنی سب سے الگ ہو کر اپنی
رائے بنا لی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment