آ-کی کہاوتیں
(۷۹ ) آئینہ میں اپنا
منھ تو دیکھو :
یعنی تم اس کے مستحق نہیں ہو، نا اہل ہو۔
(
۸۰) آئی تھی آگ کو، رہ گئی رات کو :
اس کہاوت میں
ایک بد اطوار عورت کا بیان ہے جوہمسایہ کے یہاں آگ لینے گئی اور پھر رات وہیں رُک گئی۔ اس حوالے سے یہ کہاوت تب بولی جاتی ہے
جب کوئی شخص کسی اچھے کام کی نیت ظاہر کرے لیکن پھر موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے
مفاد کا کوئی دوسرا نا مناسب اور گھٹیا کام
کر گزرے۔
(
۸۱) آئی تو روزی، نہیں
تو روزہ :
یعنی شدید غربت ہے۔ کسی دن کچھ کما لیا تو روٹی
کا سہارا ہو گیا ورنہ فاقہ ہی کرنا ہو گا۔
(
۸۲ ) آئی گئی میرے ہی سر
:
آئی گئی یعنی ہر مصیبت یا الزام۔گویا
ہم ایسے بد قسمت ہیں کہ سارا الزام ہمارے
ہی سر آتا ہے۔
(۸۳ ) آئے کی خوشی نہ گئے کا غم :
بے نیازی کے اظہار کے لئے کہتے ہیں یعنی اگر کوئی ملنے آ جائے تو اُس کی آمد سے خوشی
نہیں ہوتی اور اگر کوئی چلا جائے تو اس کی
جدائی کا غم نہیں ہوتا۔
No comments:
Post a Comment