چمن
میں گل نے جو کل دعوی جمال کیا
جمال
یار نے منھ اس کا خوب لال کیا
فلک
نے آہ تری رہ میں ہم کو پیدا کر
برنگ
سبزۂ نورستہ پائمال کیا
رہی
تھی دم کی کشاکش گلے میں کچھ باقی
سو
اس کی تیغ نے جھگڑا ہی انفصال کیا
مری
اب آنکھیں نہیں کھلتیں ضعف سے ہمدم
نہ
کہہ کہ نیند میں ہے تو یہ کیا خیال کیا
بہار
رفتہ پھر آئی ترے تماشے کو
چمن
کو یمن قدم نے ترے نہال کیا
جواب
نامہ سیاہی کا اپنی ہے وہ زلف
کسو
نے حشر کو ہم سے اگر سوال کیا
لگا
نہ دل کو کہیں کیا سنا نہیں تو نے
جو
کچھ کہ میرؔ کا اس عاشقی نے حال کیا
No comments:
Post a Comment