جب جنوں سے ہمیں توسل تھا
اپنی
زنجیر پا ہی کا غل تھا
بسترا
تھا چمن میں جوں بلبل
نالہ
سرمایۂ توکل تھا
یک
نگہ کو وفا نہ کی گویا
موسم
گل صفیر بلبل تھا
ان
نے پہچان کر ہمیں مارا
منھ
نہ کرنا ادھر تجاہل تھا
شہر
میں جو نظر پڑا اس کا
کشتۂ
ناز یا تغافل تھا
اب
تو دل کو نہ تاب ہے نہ قرار
یاد
ایام جب تحمل تھا
جا
پھنسا دام زلف میں آخر
دل
نہایت ہی بے تامل تھا
یوں
گئی قد کے خم ہوئے جیسے
عمر
اک رہرو سر پل تھا
خوب
دریافت جو کیا ہم نے
وقت
خوش میرؔ نکہت گل تھا
No comments:
Post a Comment