بلاقی کا نام سید بلاقی تھا۔ عہد عبداللہ قطب
شاہ کے اچھے شاعروں میں اسکا شمار ہوتا تھا۔ ڈاکٹر زور لکھتے ہیں کہ"بلاقی
عبداللہ قطب شاہ کے مقربین میں سے تھے"
انہوں
نے 1654ء بمطابق 1065ھ میں ایک نظم"معراج نامہ" لکھی تھی جو بہت
مقبول ہوئی۔ معراج نامہ داستان کے پیرائے میں لکھی گئی ہے۔ اس نظم میں ایک یہودی
کے، جس کو معراج نبوی سے انکار تھا، مسلمان ہونے کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔ بلاقی
کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک فارسی معراج نامے سے یہ قصہ اخذ کیا ہے۔ انجمن ترقی اردو
پاکستان کے کتب خانے کی بیاض (نمبر 910) میں بلاقی کا کلام موجود ہے۔ علامہ اقبال
اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کے نجی کتب خانہ میں سید
بلاقی کے اس معراج نامہ کا ایک خطی نسخہ موجود ہے 63 صفحات پر مشتمل یہ نسخہ صاف
اور ستھرے نستعلیق خط میں تحریر کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment