ساتواں
زینہ
میرے دل
میں سات نام
چار
مجھے بہکانا چاہیں
دو مجھ
کو پتھرانا چاہیں
ایک
رکھے بس چاہ سے کام
ساتویں
زینے پر وہ لڑکی
شانوں
پر سے شال پھسلتی
آہستہ
آہستہ چلتی
مجھے نہ
ایسے دیکھو لڑکی
دل کا
پھول ابھی کھلنا ہے
چاہے
ہماری ہار ہو بے بی
چاہے
ہماری جیت ہو پیاری
دوسری
بار نہیں ملنا ہے
کھٹ کھٹ
کھٹ دروازہ کھولو
دیکھتی
ہو تو پاس آنے دو
دو اک
لمحے راس آنے دو
کھٹ کھٹ
کھٹ دروازہ کھولو
No comments:
Post a Comment