وہ لڑکی
وہ اس وقت
میرے قریب آئی
جب مجھے
ایک دوست کی سخت ضرورت تھی
رات کے
گہرے اندھیرے میں
وہ ایسی
جگہوں پر روشنی پھینک سکتی تھی
جہاں
پہلے کبھی تم نا گئے ہو
جس میں
تم اپنی بینائی گم کر دینا پسند کرو گے
وہ اس
طرح کی روشنی ہے
یقین
کرو
وہاں
کوئی ایسی چیز تھی
جسے جیت
ہی لینا چاہئیے
تم پورے
انہماک سے اسے چمٹا سکتے تھے
مگر وہ
ہوا کی طرح تمہارے بازوؤں سے پھسل جاتی
اور
پرواز کرنے لگتی
ایک بار
پھر اسی رات میں
جہاں
ناممکن تھا کہ وہ دوبارہ تمھیں نظر آ جاتی
No comments:
Post a Comment