____ اک محبت لا حاصل سی
_____
.............. مکمل ناول
............
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
محبت کیا ہے___؟
میں اس جملے سے ہمیشہ انجان رہا __میں محبت کو کهبی سمجھ ہی نہیں سکا لیکن یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو خود ہی اپنا تعارف کراتا ہے__آنکھوں سے ہوتے ہوئے دل میں اتر جاتا ہے اور دل سے اس کا رشتہ سانسوں سے جڑ جاتا ہے_____
کچھ لمحے کچھ پل انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے _اور کهبی انسان چاہتا ہے اس کی زندگی میں کچھ پل نہ ہی آتے تو اچها تها ___جیسے کہ وہ شام ___
گرمی اپنا زور دکھا کر اب کم ہو رہی تھی_ شاپنگ مال پہ حد سے زیادہ رش تھا__ملتان کے قلب میں واقع وہ شاپنگ مال میری زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر گیا _میں اپنے چند آوارہ اور لاپرواہ قسم کے دوستوں کے ساتھ شاپنگ میں مصروف تها__ادھر ادھر نگاہیں دوڑاتے اچانک میری نظر سامنے جا کر رک گئی __
ایک حسینہ جنہوں نے میری نگاہوں پہ قبضہ جما رکھا تھا__وہ میرے بالکل سامنے تھی مجھ سے کچھ ہی فاصلے پہ ____اور میں سانس لینا بهول گیا __
ﻭﮦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﺴﯽ ﺑﺎﻍ ﮐﺎ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮔﻼﺏ ، ﮐﺴﯽ ﻣﺼﻮﺭ ﮐﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﯾﺎ ﮐﺴﯽ ﺷﺎﻋﺮ ﮐﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻏﺰﻝ ﻟﮓ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ .... ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺗﻮ ﺩﻝ ﺑﻬﯽ ﺩﻫﮍﮐﻨﺎ ﺑﻬﻮﻝ ﺟﺎﺋﮯ ، ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺗﻬﻢ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺳﻮﺋﯽ ﻭﮨﯿﮟ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﻮ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ .بنا میک اپ اس کا چہرہ کتنا شفاف لگ رہا تها .میں پتا نہیں کن خیالوں میں کهو گیا.....
اس کی ہر ادا ہر انداز دل میں نشتر چهبو رہا تھا_اس کے ساتھ کھڑی بوڑھی اس کی ماں تهی جس سے وہ کچھ لینے کے لیے بار بار اسرار کر رہی تھی مگر وہ منع کر رہی تهیں ______
اچانک جیسے چاند کو بادلوں نے چهپا لیا ہو _وہ بھی ایسے ہی اس بڑے شاپنگ مال کے ریلے میں کهو گئی _اور میری حالت ایسی تھی جیسے بن پانی مچهلی __
اور میں شاپنگ مال سے باہر چلا آیا __لیکن دل وہیں اس حسینہ کے قدموں میں چهوڑ آیا _____
اگلا دیدار ہسپتال میں ہوا __جہاں میں اپنے کسی دوست کے لیے دوائی لینے گیا ہوا تھا__وہیں وہ مجھے نظر آگئی__ وہی چاند سا چہرہ ___ وہ معصوم ادائیں___دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے لگی ____
وہ آگے چل رہی تھی __اور میں تیزی سے اس کے پیچھے لپکا __میں حقیقتاً یہ بهول چکا تھا میں وہاں کس لیے آیا تھا___
پهر سے وہ غائب__پهر سے وہی حال ___
اف یہ محبت___
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
اس رات ایف ایس سی سکینڈ پارٹ والوں کی پارٹی تهی سارا کام و انتظام میرے ذمے تھا__
سب مزے سے پارٹی انجوائے کر رہے تھے _ایک میز پہ رکھی کرسیوں پہ کچھ لڑکیاں بیٹھی تهیں __انہوں نے مجھے کہا آج ان کی سہیلی نہیں آئی تو انہیں گهر ڈراپ کرنا تھا__ میں نے حامی بهری اور ان کے ساتھ ہو لیا __
ایک جگہ مجھے گاڑی روکنے پڑی شاید ان کی کوئی سہیلی پیچھے آکر بیٹھ گئی__میں نے پیچھے نہیں دیکھا اور ڈرائیونگ میں مصروف ہو گیا ____
باتوں کے دوران اچانک میری نظر بیک ویومر پر پڑی __تو جیسے زمین و آسمان آنکھوں کے سامنے گهوم گئے ہوں ____
وہ وہی تهی __گاڑی میں وہی تهی میرے ساتھ__
یہ کوئی اتفاق تها یا کرشمہ ___؟
ﺟﺴﻢ ﺳﮯ ﺭﻭﺡ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﺟﺴﻢ ﺳﻦ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ۔ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻧﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﮭﻮﮌ
ﺩﯾﺎ ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﮔﺎﮌﯼ ﺭﻭﮐﯽ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺳﻨﺒﮭﺎﻻ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻭﮨﯽ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﭼﮩﺮﮦ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺴﻤﺖ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ۔ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﺝ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻣﻠﻮﺍﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮭﻞ ﮐﮭﻼ ﮐﺮ ﮨﺴﻦ ﺭﮨﯽ
ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ بیس ﻣﻨﭧ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ پینتالیس ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﻃﮯ ﭘﺎﯾﺎ۔ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﺱ ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﺎﻭﮞ ﮔﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﻭﮞ ﮔﺎ ۔ ﻣﮕﺮ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺑﺎﺕ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮧ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ۔ ﺳﺐ ﺧﻮﺏ ﻣﺰﮮ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﭘﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻞ ﺟﮩﺎﮞ ﻧﻈﺮ ﺁﯾﺎ ﭘﮭﺮ
ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺖ نے اس کا نام لیا ___
"مسکان "
ﺗﺒﮭﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﺴﻢ ﺳﮯ ﺭﻭﺡ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﺑﻠﮑﻞ
ﺍﯾﮏ مترادف تها _____
اس کے بعد یہ سلسلہ چل پڑا میں ہر روز اس کے گهر کے پاس جاتا اور وہیں پاس ہی ایک کریانہ سٹور سے سگریٹ لیتا__مجھے سگریٹ پینے کی عادت نہیں تهی لیکن اس کے لیے صرف اس کے دیدار کے لیے میں یہ نشہ بھی کرتا تھا____
اسے دیکھتے ہوئے چھ مہینے گزر گئے تب اچانک اتفاقاً ایک روز وہ میرے پاس آئی _اس نے کہا سگریٹ صحت کے لیے اچھی نہیں میں نے وعدہ کر کے سگریٹ پینا چهوڑ دیا ______
اور یہی وہ دن تها جب ہماری دوستی کا باقاعدہ آغاز ہوا __اور ہمیشہ ساتھ ساتھ رہتے__ساتھ کهانا کھاتے ساتھ وقت گزارتے____
کچھ دنوں سے میں اپنے اندر ایک نئی تبدیلی کو محسوس کرنے لگا تها . مجھے نہیں پتا یہ تبدیلی کیسی تهی کیوں تهی..جب سوچنے پہ پتا چلا تو میں مزید حیران ہو گیا. یہ کیسا انکشاف تها میرا خود پہ میں سمجھ ہی نہیں پا رہا تھا __مجھے یقین نہیں آ رہا تھا اس بات پہ جو میرا دل چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا. میں اتنے دنوں تک دل کی باتوں کو نظر انداز کرتا رہا مگر میں مزید ایسا نہیں کر سکا..کیونکہ میرا دل بہت بڑا انکشاف کر چکا تھا. .اور اس عجیب انکشاف پہ سب سے زیادہ میں خود حیران ہوا....
ایسا کیسے ہو سکتا ہے ..مجھے..محبت کیسے ہو سکتی ہے___
ہر وقت اسے یاد کرنا __آنکھیں کهولوں تو ہی بند کروں تو وہی تو یہ محبت تهی __
میں باتیں دل میں رکھنے کا عادی نہیں تها__میں اس سے صاف صاف اظہار کرنا چاہتا تھا اور میں نے کیا __لیکن اس نے فرمائش کی میں شاپنگ مال پہ اسے پرپوز کروں ___اور میں اس کی محبت میں اتنا اندها ہو چکا تھا__اس کی بات تسلیم کر لی ___
میں نے شاپنگ مال پہ جس میں ہم پہلی بار ملے تهے اس پرپوز کیا __ سب کے سامنے اسے آئی لو یو کہا__
لیکن اس کے بعد اس نے جو انکشاف کیا اس سے آسمان میرے سر پہ آن گرا ____
تیرے عشق اچ سولی چڑھ جاواں _____
میں پیار نبهاونڑ جانڑ دا ہاں _____
اس کے مطابق اس نے اپنی سہیلی سے شرط لگائی تھی وہ مجھ سے شاپنگ مال پہ آئی لو یو بلوا کر ہی رہے گی _____
ہر آواز آنا بند ہو گئی __میں کچھ بھی نہیں سن پا رہا تھا کچھ دیکھ نہیں پا رہا تھا__محبت کا تاج محل ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو گیا___اور آہستہ آہستہ کوئی میری جان نکال رہا تھا_____
تیرے عشق اچ سولی چڑھ جاواں _____
میں پیار نبهاونڑ جانڑ دا ہاں ______
سات مئی دو ہزار سترہ کو اس کی شادی تهی __ایک دوست کی حیثیت سے میں بھی گیا تھا__اس وقت میں کیا محسوس کر رہا ہوں یہ صرف میں ہی جانتا ہوں__
چھ ماہ__زندگی کے چھ مہینے ایک ایک لمحہ ایک ایک پل ایک ایک سانس میں میں نے جس سے محبت کی تهی جس سے عشق کرتا رہا ...وہ کون تهی....اور میں اس کے لیے کیا تها.....؟
جو میری زندگی تهی میری ہر دهڑکن پہ اس کا نام لکها تها رات کو سونے سے پہلے اسی کا نام لیتا تها صبح جاگتے ہی کا نام لیتا تها وہ جو میرے لیے سانس لینے کا ذریعہ تهی .وہ کوئی ایک دن ایک ہفتہ نہیں تها میری زندگی کے چھ مہینوں کی محبت تهی.......
اس کے لیے میں کیا تها....؟ میری اہمیت اس کے سامنے کیا تهی....کچھ بھی نہیں. ... کچھ بھی نہیں. ایک معمولی تنکا بھی نہیں ریت کا ایک معمولی زرا جس کے لیے میں ہر حد تک گیا جس کی زبان سے نکلی ہر بات میری روح کا تسکین تها.. . ..اس کے لیے میں تو واقعی کچھ نہیں تها...
ہونہہ. .محبت ...؟ کیا یہی محبت تهی ..یہی میرے سپنوں کا تاج محل تها.. ...اور میں ساری زندگی کیا کرتا رہا ایک ایسے انسان سے محبت جس کے سامنے میری اوقات ایک تنکے سے زیادہ نہیں تهی...
میں ہر لمحہ ایک کاغذ کی کشتی پہ سوار رہا جو ڈوب گئی اور محبت کے نام پہ جو میں نے خوبصورت شیشے کا تاج محل بنایا تها وہ بکهر کر ریزہ ریزہ ہو گیا. ...
اور اسے توڑنے والا کون تها . مجهے توڑنے والا کون تها....؟ وہی میری محبت. .اس محبت کی اصلیت یہ تهی اس خوبصورت رشتے کی اصل سچائی یہ تهی.ایک...فقط ایک لمحہ لگا اعتبار ٹوٹنے میں اور سب ختم........
صرف ایک شرط ___بس میری محبت کی قیمت ایک شرط رہ گئی تهی __ فقط ایک شرط اور کچھ نہیں بس __
تیرے عشق اچ سولی چڑھ جاواں _____
میں پیار نبهاونڑ جانڑ دا ہاں ______
.وہ پهولوں والے راستے تک تو میرے ساتھ چلی لیکن کانٹوں بهرے راستے میں وہ میرا ہاتھ چهوڑ گئی...ان کانٹوں پہ مجهے اکیلے چلنا تها..زندگی کی مشکل راہوں میں میں اکیلا رہ گیا..محبتوں کے دعوے کرنے والی وہ محبتوں کی دعویدار اپنے ہر دعوے کو اپنے ہی پاوں تلے روند کر چلی گئی ______
میں نے کانٹوں سے بهرا یہ راستہ اکیلے طے کیا اور آگے بهی میں اکیلے ہی اس راستے پہ چلوں گا.......
محبت. ..؟ ہونہہ. ..... جو زندگی کے کسی کهٹن راستے میں میرے ساتھ نہیں......وہ ...نہ چلے میرا ہاتھ پکڑ کر. ..میں اس کے بنا بھی یہ دشوار راستے طے کر سکتا ہوں______
یہ راستے___یہ محبتیں___یہ چاہتیں__یوں کهبی__بدل جائیں گی __یہ کهبی خواب میں____سوچا نہ تها ____
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _
The _ _ _Endd _ _ _ _
No comments:
Post a Comment