جذباتی
شریف خاتون
جذبوں
سے بھری ہوئی تم
موجود
ہو
مگر میں
نہ دیکھوں
تو پھر
تم کہیں بھی نہیں
ہم ایک
ایسے لمحے میں زندہ ہیں
جب کہ
ہماری سوچ سے مفہوم کی پھوہار گرتی ہے
اسی لیے
تو میں نے لمبا سفر کیا
لمبے
سفر کے بعد میں تمہارے بالکل قریب آ گیا ہوں
ہاں جو
کچھ میں نے کہا
اور جو
کچھ میں نے چاہا
وہ سبھی
کچھ مجھے تیزی سے یاد آتا ہے
جب میں
تمہارے ساتھ ہوتا ہوں
چودہ
مسرتیں اور ایک ارادہ خوش رہنے کا
اور یوں
تو کہنے کو بہت کچھ ہے
جذباتی
شریف ہوا
ایک بار
پھر میری زندگی میں چل رہی ہے
جذباتی
شریف خاتون
No comments:
Post a Comment