وہ ایک
شہر ہے جلا ہوا اور غیر آباد
فلسطین
سے ویتنام تک
رہبانیت
سے پیتھوڈین تک
وہ ان
بسوں میں بیٹھتے ہیں
جن کے
ڈرائیور جرائم پیشہ ہیں
ان کے
ریڈیو
سیٹ
خفیہ
اسٹیشن نہیں پکڑتے
ٹیلی
ویژن اسکرین
اندھے
ہیں
ٹیلی
فون
ٹیپ
ہوتے ہیں
گیس کے
چولھے
پھٹ
جاتے ہیں
وہ
مصنوعی سیّارے چلاتے ہیں
مگر ان
کے خیال سینس آف ٹریفک سے محروم ہیں
وہ
اندھیری راتوں میں اپنے کتوں کی زنجیریں کھول دیتے ہیں
No comments:
Post a Comment