قبر اس کے نام کی
اس کی
میز کے نیچے
کالے
جنگل ہیں
وہ اپنے
مہمانوں کو کافی پلاتا ہے
پھر ان
پر درندے چھوڑ دیتا ہے
اس کی
کار کا ٹینک پیٹرول سے بھرا رہتا ہے
اور پیٹ
وٹامن سے
ایک دن
یوں ہوا
وہ شیو
بناتے ہوئے
جھاگوں
کی دلدل میں پھنس گیا
اور
تمام ٹائم پیس گھوم گئے
مگر ہم
دیکھتے ہیں
اس کے
نام کی قبر میں وہ ہے
جس نے
اس کی موت کا
جھوٹا
پتھر لکھا
No comments:
Post a Comment