سورۃ القریش
قریش مکہ اور
ان کے واسطہ سے ہر اس شخص کو غیرت دلائی گئی ہے جو براہ راست اللہ کی نعمتوں، خاص
طور پر اللہ کے دین کی برکتوں سے مستفید ہونے کے باوجود اپنے رب کی عبادت اور اس
کے دین کے دفاع سے غافل ہو۔
سورۃ الماعون
خدمت خلق کے
کاموں سے غفلت برتنے، یتیموں کی کفالت سے دست کش ہونے اور نماز میں سستی کا مظاہرہ
کرنے والوں کی مذمت کی گئی ہے۔
سورۃ الکوثر
حوض کوثر جیسی
خیر کثیر اپنے نبی کو عطا فرمانے کے اعلان کے ساتھ ہی دشمنان و گستاخان رسول کا
نام و نشان تک مٹادینے کا اعلان ہے۔
No comments:
Post a Comment