بیتابیوں کے
جور سے میں جب کہ مر گیا
ہو کر فقیر
صبر مری گور پر گیا
اے آہ سرد
عرصۂ محشر میں یخ جما
جلتا ہوں
میں سنوں کہ جہنم ٹھٹھر گیا
کاکل میں
نہیّں خط میں نہیں زلف میں نہیں
روز سیہ کے
ساتھ مرا دل کدھر گیا
مفلس سو مر
گیا نہ ہوا وصل یار کا
ہجراں میں
اس کے جی بھی گیا اور زر گیا
تیری ہی
رہگذر میں یہ جی جا رہا ہے شوخ
سنیو کہ
میرؔ آج ہی کل میں گذر گیا
No comments:
Post a Comment