وہ جو
پی کر شراب نکلے گا
کس
طرح آفتاب نکلے گا
محتسب
میکدے سے جاتا نہیں
یاں
سے ہو کر خراب نکلے گا
یہی
چپ ہے تو درد دل کہیے
منھ
سے کیونکر جواب نکلے گا
جب
اٹھے گا جہان سے یہ نقاب
تب ہی
اس کا حجاب نکلے گا
عرق
اس کے بھی منھ کا بو کیجو
گر
کبھو یہ گلاب نکلے گا
آؤ
بالیں تلک نہ ہو گی دیر
جی
ہمارا شتاب نکلے گا
دفتر
داغ ہے جگر اس بن
کسو
دن یہ حساب نکلے گا
تذکرے
سب کے پھر رہیں گے دھرے
جب
مرا انتخاب نکلے گا
میرؔ
دیکھو گے رنگ نرگس کا
اب جو
وہ مست خواب نکلے گا
No comments:
Post a Comment