سوچئے
مے کشی کے بارے میں,
صورت
زندگی کے بارے میں.
مشورہ
ہو رہا ہے تاروں میں,
دیدہ
شبنمی کے بارے میں.
آپ
سے کچھ ہمیں شکایت ہے,
ذلف
کی برہمی کے بارے میں.
لوگ
دیوانے ہو ہی جاتے ہیں,
سوچ
کر آگہی کے بارے میں.
چھوڑ
روداد ساغر و مینا,
بات
کر تشنگی کے بارے میں.
ساغر
صدیقی
No comments:
Post a Comment