یہ کیا
شکل بنائی
یہ کیا
شکل بنائی دیوانے سو دائی
تجھ کو
راس نہ آئی
رین
اندھیری ، دکھیاروں کو
پل پل
کرتے بین کٹے
پورب
میں جب تارا چمکے
تب جا
کر یہ رین کٹے
پُورب
میں اک اچپل گوری تیکھی مانگ نکالے
اجبنیوں
کے من پر پہلے پریم کے ڈورے ڈالے
اجلا
بانا روپ منوہر میٹھا نرم سبھاؤ
چپکے سے
پھر کان میں کہہ دے ہم سے پیت نبھاؤ
No comments:
Post a Comment