سوچتا ہوں کہ اسے نیند بھی آتی
ہو گی
یا مری طرح فقط اشک بہاتی ہو گی
وہ مری شکل مرا نام بھلانے والی
اپنی تصویر سے کیا آنکھ ملاتی
ہو گی
اس زمیں پر بھی ہے سیلاب مرے
اشکوں کا
مرے ماتم کی صدا عرش ہلاتی ہو
گی
شام ہوتے ہی وہ چوکھٹ پہ جلا کر
شمعیں
اپنی پلکوں پہ کئی خواب سلاتی
ہو گی
اس نے سلوا بھی لئے ہوں گے سیا
ہ رنگ لباس
اب محرم کی طرح عید مناتی ہو گی
ہوتی ہو گی مرے بوسے کی طلب میں
پاگل
جب بھی زلفوں میں کوئی پھول
سجاتی ہو گی
میرے تاریک زمانے سے نکلنے والی
روشنی تجھ کو مری یاد دلاتی ہو
گی
دل کی معصوم رگیں خود ہی سلگتی
ہوں گی
جونہی تصویر کا کونہ وہ جلاتی
ہو گی
روپ دے کر مجھے اس میں کسی
شہزادے کا
اپنے بچوں کو کہانی وہ سناتی ہو
گی
No comments:
Post a Comment