نسائی
شریف بیعت سے متعلق احادیث
مبارکہ
تابعداری
کرنے سے بیعت
أَخْبَرَنَا الْإِمَامُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ مِنْ
لَفْظِهِ قَالَ أَنْبَأَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ
عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ
الصَّامِتِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ
صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْيُسْرِ
وَالْعُسْرِ وَالْمَنْشَطِ وَالْمَکْرَهِ وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ
وَأَنْ نَقُومَ بِالْحَقِّ حَيْثُ کُنَّا لَا نَخَافُ لَوْمَةَ لَائِمٍ
ابو
عبدالرحمن نسائی، قتیبہ بن سعید، لیث، یحیی بن سعید، عبادة بن ولید بن عبادة بن
صامت، عبادة بن صامت سے روایت ہے کہ ہم لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم سے بیعت کی سننے اور ماننے پر (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو حکم صادر
فرمائیں گے ہم اس کو سنیں گے اور اس کے مطابق عمل کریں گے) آسانی اور دشواری اور
خوشی اور رنج ہر ایک حالت میں اور جو شخص ہمارے لیے امیر سردار بنایا جائے گا اس
سے نہ جھگڑنے پر یعنی جس کو ہمارے اوپر حاکم قرار دیں گے ہم لوگ اس کی فرماں برداری
کریں گے اور ہم لوگ ہمیشہ حق کے ماتحت رہیں گے چاہے ہم جس جگہ پر بھی ہوں اور ہم
کسی برا کہنے والی کی برائی سے نہیں ڈریں گے۔
No comments:
Post a Comment