پرستارِِ محبت کی محبت ہی شریعت ہے
کسی کو یاد کر کے آہ کر لینا عبادت ہے
جہاں دل ہے، وہاں وہ ہے، جہاں وہ ہے، وہاں سب
کچھ
مگر پہلے مقامِ دل سمجھنے کی ضرورت ہے
بہت مشکل ہے قیدِ زندگی میں مطمئن ہونا
چمن بھی اک مصیبت تھا، قفس بھی اک مصیبت ہے
مری دیوانگی پر ہوش والے بحث فرمائیں
مگر پہلے انہیں دیوانہ بننے کی ضرورت ہے
شگفتِ دل کی مہلت عمر بھر مجھ کو نہ دی غم نے
کلی کو رات بھر میں پھول بن جانے کی فرصت ہے
No comments:
Post a Comment