نسائی
شریف امامت کے متعلق احادیث
امامت
صاحب علم و فضل کو کرنا چاہئے
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ
حُسَيْنِ بْنِ عَلَيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ
اللَّهِ قَالَ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَتْ الْأَنْصَارُ مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْکُمْ أَمِيرٌ فَأَتَاهُمْ عُمَرُ
فَقَالَ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ أَبَا بَکْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فَأَيُّکُمْ
تَطِيبُ نَفْسُهُ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَبَا بَکْرٍ قَالُوا نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ
نَتَقَدَّمَ أَبَا بَکْرٍ
اسحاق
بن ابراہیم وہناد بن سری، حسین بن علی، زائدة، عاصم، زر، عبداللہ سے روایت ہے کہ
جس وقت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی تو قبیلہ انصار کے
حضرات نے فرمایا کہ ہم لوگوں میں سے ایک امیر ہونا چاہیے اور ایک امیر تم لوگوں
(مہاجرین) میں سے ہونا چاہیے الگ امیر ہونا چاہیے تو حضرت عمر ان کے پاس آئے اور
فرمایا کیا تم لوگ اس بات سے واقف نہیں ہو کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ابوبکر صدیق کو حکم فرمایا تھا نماز کی امامت کا اس کے بعد تم لوگوں میں
سے کس شخص کا دل خوش ہوگا؟ ابوبکر کی امامت پر تو حضرات انصار نے جواب دیا کہ ہم
لوگ ابوبکر کے آگے بڑھ جانے (امامت سے) خدا کی پناہ مانگتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment