نسائی
شریف نمازوں کے اوقات کا بیان
کسی
نے قصدا ایک جانب چہرہ کیا پھر صیحح علم ہوا تو بھی نماز ہوجائے گی
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ
شِهَابٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخَّرَ الْعَصْرَ شَيْئًا فَقَالَ
لَهُ عُرْوَةُ أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام قَدْ نَزَلَ فَصَلَّی
إِمَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ
اعْلَمْ مَا تَقُولُ يَا عُرْوَةُ فَقَالَ سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ
يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ
مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ
ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ
قتیبہ،
لیث بن سعد، ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے نماز عصر میں تاخیر
کی تو حضرت عروہ بن زبیر نے ان سے فرمایا کہ تم لوگ واقف نہیں ہو کہ حضرت جبرائیل
نازل ہوئے اور انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے نماز کی
امامت فرمائی۔ یہ سن کر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا تم سمجھو کہ اے عروہ تم کیا
کہہ رہے ہو؟ حضرت عروہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت بشیر بن ابی مسعود سے سنا ہے وہ
فرماتے تھے کہ میں نے حضرت ابومسعود سے سنا وہ بیان فرماتے تھے کہ میں نے حضرت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے
کہ حضرت جبرائیل نازل ہوئے اور انہوں نے میری امامت کی میں نے ان کے ہمراہ نماز
ادا کی پھر نماز ادا کی۔ دوسری اور پھر تیسری پھر چوتھی اس کے بعد پانچویں۔ آپ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیوں پر پانچوں نماز کو شمار فرمایا۔
No comments:
Post a Comment