فرضیت
زکوة
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ
عَنْ الْمُعَافَی عَنْ زَکَرِيَّا بْنِ إِسْحَقَ الْمَکِّيِّ قَالَ حَدَّثَنَا
يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِیٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ
عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
لِمُعَاذٍ حِينَ بَعَثَهُ إِلَی الْيَمَنِ إِنَّکَ تَأْتِي قَوْمًا أَهْلَ کِتَابٍ
فَإِذَا جِئْتَهُمْ فَادْعُهُمْ إِلَی أَنْ يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا
اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ بِذَلِکَ
فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ
فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فَإِنْ هُمْ يَعْنِي أَطَاعُوکَ بِذَلِکَ فَأَخْبِرْهُمْ
أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤْخَذُ مِنْ
أَغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ عَلَی فُقَرَائِهِمْ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ بِذَلِکَ
فَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ
محمد
بن عبداللہ بن عمار، معافی، زکریا بن اسحاق مکی، یحیی بن عبداللہ بن صیفی،
ابومعبد، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے جس وقت حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو ملک یمن کی جانب بھیجا تو ان سے ارشاد
فرمایا کہ تم ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرو گے جو کہ اہل کتاب ہیں (مطلب یہ ہے کہ یہود
ونصاری کی طرف) پھر جس وقت تم ان کے پاس پہنچو گے تو تم بلا کر ان سے کہنا کہ وہ
گواہی دیں اس بات کی کہ خدا کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے اور محمد صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے ہیں اور اس کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں اگر وہ
تمہارا حکم تسلیم کر لیں پھر تم ان سے کہنا کہ خداوند قدوس نے ان پر پانچ وقت کی
نمازیں فرض اور لازم قرار دی ہیں ایک دن اور رات میں اگر وہ اس کو تسلیم کر لیں
پھر ان سے کہو کہ خداوند قدوس نے ان پر صدقہ زکوة کو فرض اور لازم قرار دیا ہے جو
کہ مالداروں سے وصول کی جاتی ہے اگر وہ اس کو تسلیم کر لیں تو تم مظلوم کی بددعا
سے محفوظ رہنا
No comments:
Post a Comment