نسائی
شریف عطیہ اور بخشش سے
متعلق احادیث مبارکہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ
الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدٍ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ
سُفْيَانَ قَالَ سَمِعْنَاهُ مِنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ
الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ النُّعْمَانِ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ
أَبَاهُ نَحَلَهُ غُلَامًا فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يُشْهِدُهُ فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ نَحَلْتَ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْهُ
وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ
قتیبہ
بن سعید، سفیان، زہری، حمید، محمد بن منصور، سفیان، زہری، حمید بن عبدالرحمن ،
محمد بن نعمان، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ ان کے والد نے عطیہ اور بخشش سے
ان کو ایک غلام عنائت کیا پھر حضرت نعمان بن بشیر کے والد ماجد خدمت نبوی صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے عطیہ اور
بخشش پر گواہ بنائیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے لڑکوں کو عطیہ
دیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں . چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پس
اس عطیہ کو واپس لے لو اور مصنف کے اس حدیث کے دواستاذ ہیں اس وجہ سے اس حدیث میں
بیان کرتے ہیں کہ الفاظ راوی محمد کے ہیں حضرت قتیبہ (راوی) کے نہیں ہیں۔
No comments:
Post a Comment