نسائی
شریف عیدین سے متعلقہ احادیث
کی کتاب
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ
حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ لِأَهْلِ
الْجَاهِلِيَّةِ يَوْمَانِ فِي کُلِّ سَنَةٍ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا فَلَمَّا قَدِمَ
النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ قَالَ کَانَ لَکُمْ
يَوْمَانِ تَلْعَبُونَ فِيهِمَا وَقَدْ أَبْدَلَکُمْ اللَّهُ بِهِمَا خَيْرًا
مِنْهُمَا يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَی
علی
بن حجر، اسماعیل، حمید، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ دور جاہلیت میں لوگوں نے سال میں
دو دن کھیل کود کے لیے مقرر کر رکھے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو ارشاد فرمایا تم لوگوں کے کھیلنے کودنے کے لیے
دو دن مقرر تھے اللہ تعالی نے انہیں ان سے بہتر دنوں میں تبدیل کردیا ہے۔ یعنی عیدالفطر
اور عیدالضحی۔
No comments:
Post a Comment