نسائی
شریف رات دن کے نوافل کے
متعلق احادیث
گھروں
میں ادا کرنے کی ترغیب اور اس کی فضیلت کا بیان
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ
اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ
أَسْمَائَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ
بْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
صَلُّوا فِي بُيُوتِکُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا
عباس
بن عبدالعظیم، عبداللہ بن محمد بن اسماء، جویریة بن اسماء، ولید بن ابوہشام، نافع،
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ارشاد فرمایا اپنے گھروں میں نماز (نفل نماز) پڑھا کرو اور انہیں قبریں مت بنا
ڈالو۔ (یعنی جیسے قبرستان میں نماز پڑھنا ممنوع ہے ایسے ہی گھروں میں نوافل پڑھنے
سے باز نہ رہو کہ مسجد ہی میں پڑھنے کی پختہ عادت بنا لو)
No comments:
Post a Comment