نسائی
شریف جہاد سے متعلقہ احادیث
جہاد
کی فرضیت
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ
عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا
أُخْرِجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّةَ قَالَ أَبُو
بَکْرٍ أَخْرَجُوا نَبِيَّهُمْ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لَيَهْلِکُنَّ فَنَزَلَتْ أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا
وَإِنَّ اللَّهَ عَلَی نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ فَعَرَفْتُ أَنَّهُ سَيَکُونُ قِتَالٌ
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَهِيَ أَوَّلُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْقِتَالِ
عبدالرحمن
بن محمد بن سلام، اسحاق الازرق، سفیان، اعمش، مسلم، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ مکرمہ سے باہر
نکالا گیا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ان لوگوں نے اپنے نبی
کو نکال دیا اب یہ لوگ ضرور تباہ و برباد ہوں گے۔ اِنَّا َللہِ وَاِنَّا اِلَیہِ
رَاجِعُون۔ اس کے بعد یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔ یعنی جن لوگوں سے مشرکین جنگ کرتے ہیں
ان کو بھی ان سے جنگ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا اور
خداوند قدوس ان کی مدد کرنے پر قدرت رکھتا ہے تو مجھ کو اس بات کا علم ہوگیا کہ اب
لڑائی ہوگی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جہاد کے بارے میں سب سے پہلے یہی
آیت نازل ہوئی۔
No comments:
Post a Comment