نسائی
شریف نکاح سے متعلقہ احادیث
نبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نکاح سے متعلق فرمان اور ازواج اور ان کے بارے میں جو
کہ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حلال فرمائی لیکن لوگوں کے واسطے
حلال نہیں اور اس کا سبب اعزاز نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم پر فضیلت مطلع فرمانا ہے
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ قَالَ حَدَّثَنَا
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ
حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَنَازَةَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ مَيْمُونَةُ
إِذَا رَفَعْتُمْ جَنَازَتَهَا فَلَا تُزَعْزِعُوهَا وَلَا تُزَلْزِلُوهَا فَإِنَّ
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ مَعَهُ تِسْعُ نِسْوَةٍ
فَکَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَوَاحِدَةٌ لَمْ يَکُنْ يَقْسِمُ لَهَا
ابوداؤد سلیمان بن سیف، جعفر بن عون، ابن جریج،
حضرت عطاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے ابن عباس کے ہمراہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی اہلیہ محترمہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازہ میں شرکت کی جو کہ
(مقام) سرف پر ہوا چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ میمونہ رضی اللہ عنہ
ہیں جس وقت تم لوگ ان کا جنازہ اٹھاؤ تو اس کو حرکت نہ دینا بلکہ سکون و اطمینان
سے اس کو اٹھانا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نو بیویاں تھیں جن میں سے
آٹھ کا نمبر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقرر فرمایا کرتے تھے اور ایک اہلیہ
محترمہ کا نمبر مقرر نہیں فرماتے تھے۔
No comments:
Post a Comment