نسائی
شریف گھوڑوں سے متعلقہ
احادیث
گھوڑ
دوڑ اور تیر اندازی سے متعلق احادیث
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ
وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ
صَبِيحٍ الْمُرِّيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ عَنْ
الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُفَيْلٍ الْکِنْدِيِّ قَالَ کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ
اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ
أَذَالَ النَّاسُ الْخَيْلَ وَوَضَعُوا السِّلَاحَ وَقَالُوا لَا جِهَادَ قَدْ
وَضَعَتْ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ وَقَالَ کَذَبُوا الْآنَ الْآنَ جَائَ الْقِتَالُ
وَلَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ يُقَاتِلُونَ عَلَی الْحَقِّ وَيُزِيغُ
اللَّهُ لَهُمْ قُلُوبَ أَقْوَامٍ وَيَرْزُقُهُمْ مِنْهُمْ حَتَّی تَقُومَ
السَّاعَةُ وَحَتَّی يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ وَالْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي
نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُوَ يُوحَی إِلَيَّ أَنِّي
مَقْبُوضٌ غَيْرَ مُلَبَّثٍ وَأَنْتُمْ تَتَّبِعُونِي أَفْنَادًا يَضْرِبُ
بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ وَعُقْرُ دَارِ الْمُؤْمِنِينَ الشَّامُ
احمد
بن عبدالواحد، مروان، خالد بن یزید بن صالح بن صبیح، ابراہیم بن ابو عبلہ، ولید بن
عبدالرحمن، جبیر بن نفیر، حضرت سلمہ بن نفیل کندی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک
دن میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی
نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! لوگوں کے نزدیک گھوڑوں کی قدر و قیمت
ختم ہوگئی ہے انہوں نے اسلحہ رکھ دیا ہے اور کہتے ہیں کہ جہاد کا تو خاتمہ ہو گیا۔
اس لیے کہ جہاد تو موقوف ہو گیا ہے۔ اس پر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اپنا چہرہ مبارک اس کی طرف کر دیا اور فرمایا یہ لوگ تو جھوٹے ہیں جہاد تو اب
ختم ہو گیا ہے اور میری امت میں سے ایک جماعت تو حق کے واسطے ہمیشہ جہاد کرے گی۔
خداوند قدوس ان کے قلوب کو ایمان سے کفر کی جانب پھیر دیں گے اور ان کو قیامت تک
(لوگوں) میں سے رزق عنائت فرمائیں گے یہاں تک کہ خداوند قدوس کا کیا ہوا وعدہ پورا
ہوگا نیز ان گھوڑوں کی پیشانی میں خداوند قدوس نے قیامت تک خیر لکھ دیا ہے پھر مجھ
کو وحی کے ذریعہ بتلایا گیا ہے کہ جلد میری روح قبض کرلی جائے گی اور تم متفرق
جماعتوں میں تقیسم ہو کر میری تابع داری کرو گے نیز آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرو
گے (پھر فتنوں کے دور میں) مؤمنین شام میں جمع ہوں گے (اور وہ ان فتنوں سے پاک
ہوگا)۔
No comments:
Post a Comment