ابو
داود شریف نماز کا بیان
نماز
کی فرضیت کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَمِّهِ
أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ
اللَّهِ يَقُولُ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ ثَائِرَ الرَّأْسِ يُسْمَعُ دَوِيُّ صَوْتِهِ وَلَا
يُفْقَهُ مَا يَقُولُ حَتَّی دَنَا فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُ عَنْ الْإِسْلَامِ
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي
الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ قَالَ هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُنَّ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ
تَطَّوَّعَ قَالَ وَذَکَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ صِيَامَ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُ قَالَ لَا إِلَّا
أَنْ تَطَّوَّعَ قَالَ وَذَکَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ الصَّدَقَةَ قَالَ فَهَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ
تَطَّوَّعَ فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لَا أَزِيدُ عَلَی
هَذَا وَلَا أَنْقُصُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ
عبد
اللہ بن مسلمہ، مالک، ابوسہیل بن مالک، حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نجد کا ایک رہنے والا ایک
شخص آیا اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے اور اسکی آواز میں گنگناہٹ تھی جس کی بنا
پر اسکی بات سمجھ میں نہیں آرہی تھی یہاں تک کہ وہ قریب آگیا اور وہ اسلام کے
متعلق دریافت کرنے لگا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دن اور رات میں
پانچ نمازیں فرض ہیں اس نے پوچھا کہ کیا اسکے علاوہ بھی کوئی اور نماز مجھ پر فرض
ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں، مگر نفل پھر رسول صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے اسکو ماہ رمضان کے روزوں کے متعلق بتایا اس نے پھر پوچھا کہ کیا اس
کے علاوہ بھی مجھ پر کوئی اور روزہ فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
نہیں مگر نفل، اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسکو صدقہ (زکوٰة) کے متعلق
بتایا اس نے پھر پوچھا کہ کیا اسکے علاوہ بھی مجھ پر کوئی اور صدقہ ہے؟ آپ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں مگر نقل راوی کا بیان ہے کہ اس کے بعد وہ شخص یہ
کہتا ہوا اٹھ کر چل دیا کہ خدا کہ قسم میں اسمیں نہ کوئی اضافہ کروں گا اور نہ کمی
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر یہ سچ کہتا ہے تو اس نے مراد پائی۔
No comments:
Post a Comment