(لندن میں لکھی گئی غزل)
تو ابھی رہ گزر میں ہے ، قیدِ مقام سے گزر
مصر و حجاز سے گزر ، پارس و شام سے گزر
مصر و حجاز سے گزر ، پارس و شام سے گزر
جس کا عمل ہے بے غرض ، اس کی جزا کچھ اور ہے
حور و خیام سے گزر ، بادہ و جام سے گزر
حور و خیام سے گزر ، بادہ و جام سے گزر
گرچہ ہے دلکشا بہت حسنِ فرنگ کی بہار
طائرکِ بلند بال ، دانہ و دام سے گزر
طائرکِ بلند بال ، دانہ و دام سے گزر
کوہ شگاف تیری ضرب ، تجھ سے کشادِ شرق و غرب
تیغِ ہلال کی طرح عیشِ نیام سے گزر
تیغِ ہلال کی طرح عیشِ نیام سے گزر
تیرا امام بے حضور ، تیری نماز بے سرور
ایسی نماز سے گزر ، ایسے امام سے گزر
ایسی نماز سے گزر ، ایسے امام سے گزر
علامہ
محمد اقبال رحمہ اللہ تعالی
No comments:
Post a Comment