مغان حجاز کی غزل
علامہ محمد اقبال کے کلام کا مجموعہ
ضمیر مغرب ہے تاجرانہ، ضمیر مشرق ہے راہبانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، یہاں بدلتا نہیں زمانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، یہاں بدلتا نہیں زمانہ
کنار دریا خضر نے مجھ سے کہا بہ انداز
محرمانہ
سکندری ہو، قلندری ہو، یہ سب طریقے ہیں
ساحرانہ
حریف اپنا سمجھ رہے ہیں مجھے خدایان
خانقاہی
انہیں یہ ڈر ہے کہ میرے نالوں سے شق نہ
ہو سنگ آستانہ
غلام قوموں کے علم و عرفاں کی ہے یہی
رمز آشکار
زمیں اگر تنگ ہے تو کیا ہے، فضائے
گردوں ہے بے کرانہ
خبر نہیں کیا ہے نام اس کا، خدا فریبی
کہ خود فریبی
عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر
کا بہانہ
مری اسیری پہ شاخ گل نے یہ کہہ کے صیاد
کو رلایا
کہ ایسے پرسوز نغمہ خواں کا گراں نہ تھا مجھ پہ آشیانہ
کہ ایسے پرسوز نغمہ خواں کا گراں نہ تھا مجھ پہ آشیانہ
No comments:
Post a Comment