خواب تعبیر میں ڈھل جائے بہت مشکل ہے
بن جلے شمع پگھل جاۓ بہت مشکل ہے
مجھ اکیلے کے بہت شور مچانے پر بھی
گھر کا سناٹا بہل جائے بہت مشکل ہے
کائنات آدم_خاکی کی صفت رکھتی ہے
میں نہ بدلوں وہ بدل جائے بہت مشکل ہے
ان کھلونوں میں کہیں کھوگیا بچے کا وجود
دیکھ کر ماں کو مچل جائے بہت مشکل ہے
جبکہ پنہاں ہو اندھیرے میں اندھیرا شاداب
شمع ہر رنگ میں جل جائے بہت مشکل ہے
(پروفیسرشاداب احسانی(
No comments:
Post a Comment