*ہماری بھوک کیوں نہیں مِٹتی؟*
پاکستانی
قوم بھوکی ہے یہاں کے سیاستدان، بیوروکریسی، آفیسر شاہی، ملازم، کاروباری حضرات،
مزدور سب کے سب بھوکے ہیں۔۔۔۔۔!
غریب
و امیر سب بھوکے ہیں۔۔۔۔!
ہمارے
سیاستدان چوری کے لیے اسمبلیوں میں آتے ہیں نہ کہ عوامی خدمت کے لیے۔۔۔۔۔!
ہماری
بیوروکریسی کرپشن کو اپنا حق سمجھتی ہے۔۔۔۔!
ہمارے
ڈاکٹرز بغیر ضرورت کے بھی پرائیویٹ کلینکس میں پیسوں کےلیے لوگوں کا اپریشن کر
کے(چیر پھاڑ )دیتے ہیں ۔۔۔۔!
کاروباری
حضرات اس کوشش میں ہیں کہ کسی بھی طریقے سے دھوکہ دہی سے فراڈ سے زیادہ سے زیادہ
کمائیں۔۔۔۔!
ٹھیکہ
دار ناقص میٹریل استعمال کر کے اعلٰی کوالٹی بتاکر کرپشن کا سہارہ لے کر قومی
انفراسٹرکچر کو تباہ کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچت ہو۔۔۔!
ہم
بیواؤں اور یتیموں کا مال میں بھی اپنا حق سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔!
ہم
زکواۃ و خیرات میں بھی نادار اور غریبوں کے بجائے اپنا حق سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔!
ہمارے
ملازم طبقہ کام چور ہے۔۔۔۔۔!
ہمارے
لوگ پیسوں کے لیے دہشتگردی کرتے ہیں۔۔۔۔۔!
ہم
نے مذہب کو بھی پیسوں کے لیے استعمال کیا۔۔۔۔۔!
ہمیں
مفت چیز جہاں کہیں سے بھی ملے حلال ہو یا حرام ہم اُسے مالِ غنیمت سمجھتے ہیں۔۔۔۔!
ہم
اتنے بھوکے کیوں ہیں؟
اس
کی اصل وجہ کیا ہے؟
کیوں
کہ ہماری گورنمنٹ اچھی نہیں اس کو عوام کے فلاح وبہبود کا کوئی فکر نہیں ،کوئی سوچ
نہیں اور کوئی بندوبست نہیں۔۔۔۔۔۔!
ہماری
قوم کا گورنمنٹ پر کوئی اعتماد نہیں ان میں حد درجہ مایوسی پائی جاتی ہے۔۔۔۔!
ہر
ایک کو یہ فکر لگی ہوتی ہے کہ موجودہ وقت سے فائدہ اُٹھاؤ کیا پتہ کل ایسا موقع
ملے یا نہ ملے۔۔۔۔!
ہمارے
معاشرے میں اجتماعی سوچ کی فقدان کیا بلکہ اجتماعی سوچ پائی ہی نہیں جاتی۔۔۔۔!
ہماری
یہ بھوک اور لالچ کبھی کبھی ایسے ایسے سانحات کی سبب بنتی ہے۔۔۔۔۔!
""اللہ
ہم سب پہ رحم کرے""
No comments:
Post a Comment